سیتاروڈ کے قریب جھیل میں ڈوبنے والے بچے کی لاش نہ مل سکی، دوسرے روز بھی تلاش جاری

سیتاروڈ کے قریب جھیل میں ڈوبنے والے بچے کی لاش نہ مل سکی، دوسرے روز بھی تلاش جاری

سیتاروڈ(رپورٹ: منور سولنگی) سندھ کے ضلع دادو کے شہر سیتاروڈ کے قریب گزشتہ روز گاؤں باہریاں ڈوگر( بہاول شاہ ڈوگر) کا رہائشی 12 سالہ بلاول جانوری ولد مرحوم سکندر جانوری جھیل میں ڈوب گیا۔

شدید گرمی میں قوتِ گویائی سے محروم بلاول جانوری گاؤں کے بچوں کے ہمراہ میانی جھیل میں نہاتے ہوئے گہرے پانے میں چلے گئے۔

بچوں کے اطلاع پر گاؤں کے رہائشی بڑی تعداد میں جھیل پر پہنچے اور تلاش شروع کردی، تاہم دوسرے روز بھی تلاش کے باوجود بچے کی لاش نہیں مل سکی۔

بلاول کی بیوہ والدہ غم سے نڈھال ہوکر بیہوش ہوگئی، جسے پھر ہوش میں لایا گیا۔

بلاول کی والدہ اور گاؤں کے رہائشیوں نے حکام سے بچی کی تلاش میں مدد کرنے کی اپیل بھی کردی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز میں تین افراد کے ڈوبنے کے واقعات سے علاقے میں خوف و ہراس کا سما ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں