معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر کورنگی ٹاؤن کی جانب سے یوم تشکر ریلی نکالی گئی

معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر کورنگی ٹاؤن کی جانب سے یوم تشکر ریلی نکالی گئی

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی کے چیئرمین محمد نعیم شیخ نے کہا ہے کہ “پاکستان کی افواج ہمارے ملک کی حفاظت کی ضامن ہیں، اور پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کورنگی ٹاؤن کے تحت ہفتہ معرکہ حق کے پہلے روز ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی قیادت میں آج “معرکۂ حق” کے عنوان سے ایک پُرجوش ریلی نکالی گئی، جس میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی  کے تمام اسکول کے طلبہ  نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا کر پاکستان سے اپنی محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

ریلی کے دوران شرکاء کی جانب سے پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی، جبکہ ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے افواجِ پاکستان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ طلبہ نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے پیغامات درج تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد نعیم شیخ نے کہا کہ “پاکستان کی افواج ہمارے ملک کی حفاظت کی ضامن ہیں، اور پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرے اور قومی اداروں پر فخر کرے۔” نعیم شیخ نے کہا کہ اس طرح کی ریلیوں کا مقصد عوام، خصوصاً نوجوانوں میں حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنا اور ملک دشمن عناصر کو واضح پیغام دینا ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے۔ ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں