
کراچی: شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس ضمن میں موثر اقدامات کیے جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے رکن صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد کی قیادت میں آنے والے وفد سے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کے دوران کیا،
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے اورنگی ٹاؤن میں درپیش فراہمی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، سی او او واٹر بورڈ نے تمام شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، ملاقات کے دوران ایس او ٹو سی او او موہن لال، چیف انجینئر بلک سکندر زرداری، چیف انجینئر واٹر محمد حنیف بلوچ چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم منصور صدیقی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے
