ماڈل کالونی ٹاؤن میں ایک ہزارماڈل گلیوں کی تعمیر کا آغاز،منعم ظفر نے افتتاح کردیا

ماڈل کالونی ٹاؤن میں ایک ہزارماڈل گلیوں کی تعمیر کا آغاز،منعم ظفر نے افتتاح کردیا

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی ماڈل کالونی ٹاؤن آمد 1000 ماڈل گلیوں سڑکوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت ٹھیکیداروں کو ورک آرڈر تقسیم کردئیے گئے۔ماڈل کالونی ٹاؤن میں ڈھائی ارب روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ آغاز۔ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی کے تحت ماڈل کالونی ٹاؤن میں ایک ہزار ماڈل گلیوں سڑکوں کی تعمیر کے بڑے پراجیکٹ کی باقاعدہ افتتاحی تقریب ماڈل کالونی ٹاؤن کے نجی ہال میں منعقد کی گئی۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان تھے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ائیرپورٹ محمد اشرف، قائم مقام ٹاؤن چیئرمین فیصل باسط، ٹاؤن میونسپل کمشنر محمد ابراہیم عمرانی کی میزبانی میں منعقدہ تقریب سے چیف کوآرڈینیٹر نجم الدین، امیر جماعت اسلامی ضلع ائیرپورٹ محمد اشرف نے بھی خطاب کیا۔

چیف کوآرڈینیٹر نجم الدین نے اپنے خطاب میں ایک ہزار ماڈل گلیوں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے جاری اور مکمل کاموں کی تفصیلات بیان کی اس موقع پر نجم الدین نے کہا کہ ٹاؤن کی جانب سے ٹاؤن کے فنڈز سے تقریبا30 کروڑ کی لاگت سے44کلو میٹر اور سوئی گیس روڈ کٹنگ کی مد میں ملنے والی رقم ڈھائی ارب روپے سے تقریبا163کلو میٹر سڑکوں و ماڈل گلیوں کی تعمیر کی جا رہی ہے۔

تقریب میں ماڈل کالونی ٹاؤن کے افسران و منتخب نمائندے یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینز، کونسلرز اور والنٹیئرز بھی موجود تھے۔تقریب کے اختتام پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع ائیرپورٹ و یوسی چیئرمین محمد وسیم مرزا نے دعا فرمائی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں