کے فور منصوبے پر اہم اجلاس، تعمیراتی پیشرفت سے متعلق مکمل تفصیلات طلب

کے فور منصوبے پر اہم اجلاس، تعمیراتی پیشرفت سے متعلق مکمل تفصیلات طلب

کراچی: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے فور منصوبے کے دفتر اجلاس کے لیے پہنچ گئی۔ چیئرمین جام سیف اللہ دھاریجو سمیت دیگر سینیٹرز اجلاس میں شریک ہوئے۔پروجیکٹ ڈائریکٹر اور واٹر کارپوریشن ایم ڈی سمیت حکام نے بریفنگ دی

چیئرمین جام سیف اللہ دھاریجو کی سربراہی میں اجلاس جاری ہے، قرةالعین مری، ضمیر گھمرو، پونجو بھیل اور قاسم اسد بھی شریک ہیں۔

چیئرمین کمیٹی کا کہنا ہے کہ منصوبے پر متعدد مسائل اور شکایات سامنے آرہی ہیں  کے فور منصوبہ بائیس سال قبل شروع ہوا مگر تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔ منصوبے کی لاگت چوراسی ملین سے بڑھ کر دو سو ملین تک پہنچ گئی۔قائمہ کمیٹی نے منصوبے کے مسائل اور رکاوٹوں سے آگاہ کرنے کی ہدایت

چیئرمین نے تعمیراتی پیشرفت سے متعلق مکمل تفصیلات اجلاس میں طلب کرلیں۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبے میں استعمال ہونے والے مٹیریل کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

چیئرمین نے نامکمل منصوبے کی وجوہات جاننے کے لیے خصوصی اقدامات کیے

منصوبے میں تاخیر اور لاگت میں اضافے پر کمیٹی نے تشویش ظاہر کی۔منصوبے سے متعلق منفی اطلاعات سامنے آنے پر سینیٹ کمیٹی نے تشویش ظاہر کی

سیکریٹری آبی وسائل کی عدم شرکت پر کمیٹی ارکان نے شدید اعتراض اٹھایا

قرةالعین مری نے کہا کہ اہم اجلاس میں سینئر حکام کی غیر موجودگی ناقابل قبول ہے

ضمیر گھمرو نے کہا کہ قواعد کے تحت سیکریٹری آبی وسائل کمیٹی کے سامنے جواب دہ ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں