چیئرمین و ایم سی جناح ٹاؤن کی جانب سے LGRA کے الیکشن میں کامیاب کابینہ ارکان کو مبارکباد

چیئرمین و ایم سی جناح ٹاؤن کی جانب سے LGRA کے الیکشن میں کامیاب کابینہ ارکان کو مبارکباد

کراچی: چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع، میونسپل کمشنر رئیس الٰہی بخش بنبھن اور ڈائریکٹر انفارمیشن بدر فیض نے لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن (ڈیموکریٹس پینل) کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کا یہ منظم پلیٹ فارم بلدیاتی اداروں اور میڈیا کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنائے گا۔

ٹاؤن چیئرمین نے اپنے جاری بیان میں سلیمان سعادت کو صدر، افضل پرویز کو نائب صدر، محمد علی حفیظ کو سیکریٹری، فرید عالم کو جوائنٹ سیکریٹری جبکہ راشد صدیق کو خزانچی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

اس کے علاوہ گورننگ باڈی کے اراکین سہیل رب خان، شعیب مختار، طلحہ مخدوم، بشیر عباس اور حفیظ انصاری کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ رپورٹرز شہری مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور امید ہے کہ یہ ایسوسی ایشن نہ صرف صحافیوں کی فلاح بلکہ شہری ترقی میں بھی مؤثر کردار ادا کرے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں