گزشتہ رات پن بجلی کی مجموعی پیداوار 6000میگاواٹ رہی: ترجمان پاور ڈویژن
ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پن بجلی کی مجموعی پیداوار 6000میگاواٹ رہی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے۔ تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں رات کے وقت اضافے سے پن بجلی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا۔
ترجمان نے بیان میں بتایا کہ ملک کی مجموعی ہن بجلی کی استعداد 11500 میگا واٹ ہے۔ پن بجلی کی پیداوار میں اضافے سے ملک کے جنوب سے نیشنل گرڈ میں استحکام کی بدولت مزید 100 میگاواٹ سنٹر لانے میں آسانی ہوئی۔
ترجمان پاور ڈویژن نے تفصیلات بتاتے ہوئےکہا گزشتہ رات بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے ایک گھنٹے سے لیکر دو گھنٹے تک لوڈ منیجمنٹ کی ۔ پن بجلی کی پیداوار میں اضافے کی بدولت بجلی کی زیادہ ڈیمانڈ کے باوجود لوڈ منیجمنٹ دو گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوئی۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایل این جی کی عالمی حالات کے باعث عدم دستیابی سے 5500میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی۔
