میئر کراچی کی جانب سے لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ڈیموکریٹکس پینل کو کامیابی پر مبارکباد
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے پہلے انتخابات میں ڈیموکریٹکس پینل کی کامیابی پر نو منتخب قیادت کو مبارکباد
میئر کراچی نے صدر سلیمان سعادت، نائب صدر افضل پرویز، سیکریٹری محمد علی حفیظ، جوائنٹ سیکریٹری فرید عالم اور خزانچی راشد صدیق کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
گورننگ باڈی کے اراکین سہیل رب خان، شعیب مختار، طلحہ مخدوم، بشیر عباس اور حفیظ انصاری کو بھی مبارکباد پیش
میئر کراچی کا مثبت اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے صحافی برادری سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
میئر کراچی نے کہا کہ امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے تنظیم کو مزید فعال بنائیں گے، لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا قیام بلدیاتی نظام کی مضبوطی اور شہری مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم قدم ہے۔بلدیاتی اداروں اور میڈیا کے درمیان مؤثر روابط عوامی مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوں گے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شفافیت، احتساب اور بہتر طرز حکمرانی کے لیے صحافت کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے، درست اور بروقت رپورٹنگ سے اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور عوامی اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے،نو منتخب قیادت سے پیشہ ورانہ مہارت اور غیر جانبدار صحافت کے فروغ کی توقع ہے۔
