چیئرمین صفورا ٹاؤن کی پیپلز لیبر یونین سے ملاقات، تمام مسائل حل کرانےکی خاطری

چیئرمین صفورا ٹاؤن کی پیپلز لیبر یونین سے ملاقات، تمام مسائل حل کرانےکی خاطری

کراچی: چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی سربراہی اور میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو،چیئرمین اسٹیبلشمنٹ کمیٹی ثاقب راجپوت ودیگر  کی موجودگی میں پیپلز لیبر یونین صفورا ٹاؤن سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹاؤن میں ملازمین کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

پیپلز لیبر یونین کی جانب سے چیئرمین ومیونسپل کمشنر کو ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا جس پر چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے ان کو بغور سننے کے بعد کہا کہ ملازمین کے مسائل کو بخوبی جانتا ہوں اور اس کے حل کیلئے کوشاں ہیں ،ہماری کونسل بھی اس حوالے سے سنجیدہ ہے اور ملازمین کو بڑھی ہوئ تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے قرار داد بھی منظور کی گئ ہے جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہمیں صرف او زیڈ ٹی بڑھنے کا انتظار ہے جیسے ہی او زیڈ ٹی بڑھے گی اضافی تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی ملازمین کسی بھی ادارے کا ایندھن ہوتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں جو ملازمین باقاعدگی پر ڈیوٹیوں پر موجود ہیں اور اپنا کام بخوبی سر انجام دے رہے ہیں انہیں قانونی دائرہ کار میں سہولیات پہنچائ جائیں گی لیکن جو ملازمین غفلت وکوتاہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں انہیں کسی قسم کی سہولیات نہیں پہنچائ جائیں گی۔

پیپلز لیبر یونین صفورا ٹاؤن نے چئیرمین صفورا ٹاؤن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے مسائل بغور سنے اور اس کے حل کے حوالے سے بھی بات چیت کی اور یقین دلایا کہ صفورا ٹاؤن کی بہتری کیلئے انکا تعاون رہے گا ایسی کبھی کوئ ڈیمانڈ نہیں کرینگے جس سے کام کرنے والے ملازمین کے حقوق کو ضرب پہنچے.

اس موقع پر میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے کہا کہ صفورا ٹاؤن کو کراچی کا بہترین ٹاؤن بنانا ہم سب کی بنیادی خواہش ہے جو افسران وملازمین کے تعاون اور چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی سر براہی میں ممکن کرکے دکھائیں گے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں