میئر کراچی کا شہر میں جاری میگا ترقیاتی اسکیموں کا دورہ٫ تمام کام وقت پر مکمل ہونگے: مرتضی وہاب

میئر کراچی کا شہر میں جاری میگا ترقیاتی اسکیموں کا دورہ٫ تمام کام وقت پر مکمل ہونگے: مرتضی وہاب

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ضلع سینٹرل میں جاری میگا ترقیاتی اسکیموں کا دورہ۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایس ایم توفیق روڈ پر جاری بحالی کے کام کا معائنہ کیا۔

ڈی جی ٹیکنیکل سروسز طارق مغل نے میئر کراچی کو جاری کام پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ایس ایم توفیق روڈ ضلع سینٹرل کی مصروف ترین شاہراہوں میں شامل ہے، جس کی بحالی کا کام جاری ہے۔ میئر کراچی
مرتضی وہاب نےکہا کہ سوا ایک کلومیٹر طویل ٹریک پر کام تیزی سے جاری ہے اور جلد مکمل کرکے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔کراچی پر تنقید کرنے والے اس وقت آرام سے سو رہے ہیں، جبکہ شہر کے لیے کام کرنے والے اب بھی خدمت میں مصروف ہیں۔میرے ہمراہ اس وقت مقامی نمائندے اور بلدیہ عظمیٰ کے افسران موجود ہیں۔

مرتضی وہاب نے ضلع ساوتھ اور شاہ فیصل میں جاری اسکیموں کا بھی دورہ کیا۔

مرتضی وہاب نےکہا کہ تمام اسکیمیں وقت پر مکمل ہونگیں۔ شہریوں کی تمام تکالیف کا ازالہ ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں