چیئرمین صدر ٹاؤن نے آغا خان سوئم روڈ گارڈن پر پیور بلاک کی تکمیل کے بعد افتتاح کر دیا

چیئرمین صدر ٹاؤن نے آغا خان سوئم روڈ گارڈن پر پیور بلاک کی تکمیل کے بعد افتتاح کر دیا

چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے آغا خان سوئم روڈ گارڈن پر پیور بلاک کی تکمیل کے بعد افتتاح کر دیا

کراچی: چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے آغا خان سوئم روڈ پر پیور بلاک کے تعمیراتی کام کی کامیاب تکمیل کے بعد باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ٹاؤن اراکین کونسل ۔محکمہ جاتی افسران، بلدیاتی نمائندگان بھی بھی موجود تھے

چیئرمین صدر ٹاؤن نے کہا کہ آغا خان سوئم روڈ شہر کی اہم شاہراہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں اور شہری گزرتے ہیں۔ ماضی میں سڑک کی خستہ حالی اور پاور بلاک کی عدم موجودگی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات، ٹریفک جام اور حادثات کا سامنا رہتا تھا۔ چیئرمین صدر ٹاؤن کی خصوصی ہدایات پر اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا گیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین منصور احمد شیخ نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی بلکہ شہریوں کو محفوظ اور آسان سفر کی سہولت بھی میسر آئے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں