تمام مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے: حافظ نعیم الرحمان
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگر نظام نہیں بدل رہا تو سمجھ لیں کو یہ لوگ نظام بدلنا نہیں چاہتے، یہ لوگ جب آتے ہیں تو اپنے پاس اے ٹی ایمز مشینیں لاتیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیٹیں لینے والے کسی اور جماعت میں جائیں، نظام بدلنے والے ہمارے پاس آئیں، کوئی بھی اپنے طرف سے الیکشن مہم نہ چلائے، جس کو ٹکیٹ ملے گی اور وہ ہی امیدوار ہوگا۔جماعت اسلامی میں جو بھی غیرمشروط آئے گا وہ ہمارے ماتھے کی جھمر ہے۔ جو دلوں کو فتح کرتاہے وہ ہے پاتا ہے زمانہ۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 1924 کے آئین کے تحت کینٹونمنٹ نظام چل رہاہے، اسٹیبلشمنٹ کو اس پر نظرثانی کرنے چاہیے، تمام مکامی حکومتوں کو بااختیار بنائیں۔ ملک میں لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔صوبائی حکومتوں کو اس پر سوچنا ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا کبھی بھی ہمارہ دوست نہیں بن سکتا، امریکا کی غلامی ہمیں کبھی بھی کچھ نہیں دے سکتی۔
