تیسری عالمی جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کی طرف سےبھرپور عملی اقدامات پر اے سی کیماڑی کی قیادت میں ریلی

امکانی تیسری عالمی جنگ کے خاتمے کے لئے پاکستان کے تاریخی اقدام پر منگھوپیر ٹاؤن کی جانب سے یوم تشکر منایا گیا

کراچی: تیسری عالمی جنگ (ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی) پاکستان کے کلیدی سفارتی کردار پر حکومت نے ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد اس بڑی کامیابی پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا اور اسے ایک سفارتی فتح کے طور پر منانا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کیماڑی کی ہدایت پر ڈی سی آفس ضلع کیماڑی آفس  سے ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر سائٹ ندا سمن کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر و مختیار کارز کے علاؤہ آفس اسٹاف مورڑو میر بحر ٹاؤن کے ملازمین نے شرکت کی جس میں پاک فوج کے چیف آف ڈفینس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پرائم منسٹر آف پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا

ٹاؤن چیئرمین مورڑو میر بحرعلی اکبر ،ٹاون میونسپل کمشنر الٰہی بخش سیال کی ہدایت پر ٹاؤن ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر پاک فوج کی حمایت میں نعرے بازی کر کے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاک فوج نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستان کی فوج ہہت مظبوط ہے، اور وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیے وطن عزیز پاکستان اور افواج پاکستان کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں