ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کی جانب سے یومِ تشکر اور پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی ریلی کا انعقاد

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کی جانب سے یومِ تشکر اور پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی ریلی کا انعقاد

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز اور ڈائریکٹر(ایچ آر ایم) ہمایوں عمران خان کی سربراہی میں یومِ تشکر اور اظہارِ یکجہتی ریلی کا انعقاد نہایت جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا، جس میں ٹاؤن افسران، گڈاپ ٹاؤن کے ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد،پاک  فوج زندہ باد کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے، جبکہ ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت اور مؤثر سفارتکاری کے باعث پاکستان کا مثبت کردار عالمی سطح پر نمایاں ہوا ہے۔ پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر ثالثی کا اہم کردار ادا کرتے ہوئے خطے میں امن کے قیام میں اہم پیش رفت کی۔پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ قومی مفاد، جمہوریت کے استحکام اور عوامی خدمت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی آئی ہے۔ مشکل حالات میں بھی پارٹی قیادت نے ملک و قوم کے ساتھ کھڑے رہنے کی روایت کو برقرار رکھا ہے اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ تشکر منانے کا مقصد قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور اپنی قیادت اورافواج کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرنا ہے۔  ایسے اجتماعات قوم میں اتحاد، ہم آہنگی اور حب الوطنی کے جذبے کو مضبوط بناتے ہیں۔ڈائریکٹر(ایچ آر ایم) ہمایوں عمران خان نے پاکستان کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے ضامن ہیں۔ افواجِ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ، سرحدوں کے دفاع اور قدرتی آفات کے دوران عوام کی خدمت میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

اس موقع پر ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ہدایت اللہ شیخ، لاء آفیسر سہیل حمید قاضی، ڈائریکٹر واٹر ریسورس مینجمنٹ جمیل میمن، (AEE)وسیم آرائیں،انچارج واٹر ٹینکر اسلم بروہی، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں