سندھ کے آؤٹ آف اسکول بچوں کے لئے ڈیجیٹل لرننگ پروگر گرام وقت کی اہم ضرورت ہے:ناصر شاہ
کراچی: صوبائی وزیر بلدیا ت سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے آؤٹ آف اسکول بچوں کے لئے ڈیجیٹل لرننگ پروگر گرام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ٹیچ دی ورلڈ فاونڈیشن کی جانب سے بچوں کے ڈیجیٹل لرنننگ پروگرام کو مکمل سپورٹ کیا جا ئیگا۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صوبے میں اسکول سے باہر بچوں کے بڑھتے ہوئے مسائل کو نجی اداروں کے تعاون سے حل کیا کیا جائیگا جائیگا۔ ٹیچ دی ورلڈ فاونڈیشن اسکول سے باہر بچوں کی تعلیم کیلئے گرانقدر خدمات انجام دے رہی ہے۔
وزیر بلدیات سے ملاقات ٹی ٹی ڈبلیو ایف کے وفد میں صدر ارشد انیس ، نائب صدر فرحان حسن اور چیف آف اسٹاف کاظم موسوی شریک
ناصر شاہ کی ٹی ٹی ڈبلیو ایف کے دو مائیکرو اسکولز کی سرپرستی کی وفد کو پیشکش
وزیر بلدیات ناصر شاہ کی وفد کو سکھر میں مائکرو اسکولز کے قیام میں ہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی.
