وسائل کی کمی نہیں ہے، کمزور ریکوری نظام اصل مسئلہ ہے:وزیر اعلیٰ سندھ

وسائل کی کمی نہیں ہے، کمزور ریکوری نظام اصل مسئلہ ہے:وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس

اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، خصوصی معاونین، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق آج کابینہ اجلاس میں 21 نکات پر غور کیا گیا

سندھ کابینہ کو محکمہ زراعت نے مارکیٹ کمیٹیوں کی واجبات سے اور زرعی اجناس کی مارکیٹیں خودمختار کارپوریٹ ادارے ہیں، کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔

تنخواہیں، پنشن اور ریٹائرمنٹ کے بعد کی مراعات اپنی ہی وسائل سے ادا کرنے کی پابند ہیں

صوبائی حکومت کا کردار صرف ریگولیٹر کا ہے، محکمہ زراعت کی کابینہ کو بریفنگ

اس وقت پنشن کے دعوے زیر التوا ہیں، ایک ریٹائرڈ ملازم کا 28 لاکھ روپے کا کیس بھی شامل ہے۔مارکیٹ کمیٹیوں کے ذمے 2.7 ارب روپے سے زائد کی قابل وصول رقم موجود ہے، کابینہ کو آگاہی

کابینہ نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹیوں کے ملازمین کی پنشن کی ادائیگی صوبائی حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے،

حکومت کی مارکیٹ کمیٹیوں کو واجبات کی وصولی میں تعاون کی یقین دہانی

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وسائل کی کمی نہیں ہے، کمزور ریکوری نظام اصل مسئلہ ہے، وصولیاں تیز کرنے اور مالی نظم بہتر بنانے کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ سندھ کا مارکیٹ کمیٹیوں کو پنشن اور ریٹائرمنٹ مراعات کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم

محنت کشوں کے حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے قانونی ذمہ داری پوری کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

کابینہ نے سندھ فارمرز ایگریکلچرل کلیکٹیوز ایکٹ 2026 کے مسودے کا جائزہ لیا

قانون کا مقصد صوبے میں پائیدار اور شراکتی زراعت کا فروغ ہے، کابینہ کو آگاہی

مسودے کے تحت ہاریوں کو قانونی طور پر اجتماعی ادارے بنانے کا اختیار دینے کی تجویز

وسائل کا مشترکہ استعمال، پیداوار میں اضافہ اور منڈیوں تک بہتر رسائی ممکن ہوگی، وزیر زراعت

وزیر زراعت محمد بخش مہر نے کہا کہ آٹھ ہاریوں اور 50 ایکڑ زمین کی شرط پر کلیکٹیوز کی تشکیل ممکن ہوگی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں