کورنگی کراسنگ میں سنسنی خیز واردات، رہنما پیپلز پارٹی کے گھر سے چور سونا اور نقدی لے اڑے

کورنگی کراسنگ میں سنسنی خیز واردات، رہنما پیپلز پارٹی کے گھر سے چور سونا اور نقدی لے اڑے

کراچی: بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں ایک بار پھر چوروں کا راج۔ رات کے اندھیرے میں سنسنی خیز واردات۔

پاکستان پیپلز پارٹی کورنگی کراسنگ کے صدر آصف ہنگورو کے گھر پہ چوروں نے رات کے 11 بجے کے قریب دهاوا بول دیا۔

آصف ہنگورو کے مطابق چور تقریبا اٹھ تولہ سونا اور پونے تین لاکھ کے قریب نقدی لے کر باآسانی فرار ہو گئے۔

چار روز قبل ہی اس گھر میں شادی ہوئی تھی اور سب گھر والے کل رات دعوت ولیمہ میں گئے تھے جس کا چوروں نے فائدہ اٹھایا اور تین منزلہ بلڈنگ کا صفایا کر کے چلتے بنے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق پولیس گشت کی بجائے تھانے اور پولیس چوکی میں ہی موجود رہتی ہے۔جس کی وجہ سے چور اور ڈاکو باآسانی واردات کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کورنگی کراسنگ کے صدر آصف ہنگورو نے آئی جی سندھ اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جاۓ اور ہمارا سامان برآمد کیا جائے اور آئندہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں