ٹریفک جام کا سبب بننے والی قبضہ مافیا کے خلاف صدر ٹاؤن انتظامیہ کا بے رحم آپریشن

ٹریفک جام کا سبب بننے والی قبضہ مافیا کے خلاف صدر ٹاؤن انتظامیہ کا بے رحم آپریشن

کراچی: چیئرمین صدر ٹاؤن منصور شیخ کی واضح اور سخت ہدایات پر ٹی ایم سی اینٹی انکروچمنٹ سیل کےانچارج شاہنواز کی جانب سے لیاری ایکسپریس وے جانے والی مرکزی سڑک پر قابض مافیا کے خلاف بڑا اور فیصلہ کن کریک ڈاؤن کیا گیا، جس میں قانون کی دھجیاں اڑانے والوں کو کھلا پیغام دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، حسین ڈی سلوا روڈ پر وائس چیئرمین سلمان گلفام کی نشاندہی پر ہونے والے اس آپریشن کے دوران آٹھ سے زائد ناجائز دکانوں کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا گیا، جبکہ کئی دیگر غیر قانونی ڈھانچوں کو بھی منہدم کر کے قبضہ مافیا کی کمر توڑ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ان غیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے اس سڑک پر اکثر شدید ٹریفک جام رہتا تھا، جس سے شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر اذیت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ایمبولینس اور دیگر ہنگامی سروسز کو بھی گزرنے میں مشکلات پیش آتی تھیں، تاہم اس آپریشن کے بعد ٹریفک کی روانی میں واضح بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

ٹی ایم سی انچارج شاہنواز کا کہنا تھا کہ “یہ صرف شروعات ہے، قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔” جبکہ ٹاؤن چیئرمین منصور شیخ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ “عوامی مفاد کے خلاف کام کرنے والوں کے لیے شہر میں کوئی جگہ نہیں، ہر غیر قانونی تعمیر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔”

شہریوں نے اس سخت کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے بے رحم آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ کراچی کو قبضہ مافیا کے چنگل سے مکمل طور پر آزاد کروایا جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں