سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے ہی گندم خریداری کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ

سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے ہی گندم خریداری کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس

اجلاس صوبائی وزراء؛ شرجیل میمن، جام خان شورو، مکیش چاولہ، مخدوم محبوب الزماں، محمد بخش مہر، مشیر گیان چند اسرانی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم آصف جمیل، سیکریٹری زراعت زمان ناریجو، سیکریٹری خوراک اور دیگر  حکام کی شرکت

وزیراعلیٰ سندھ کا چھوٹے آبادگاروں پر خصوصی توجہ کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ  نے سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے ہی گندم خریداری کرنے کی ہدایت اور محکمہ خوراک کو خریداری مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اضلاع میں گندم کی خریداری مراکز فوری متحرک کیے جائیں،کاشتکاروں کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت۔اپنا باردانہ استعمال کرنے والے ہاریوں کو معاوضہ دینے کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ منظور شدہ نرخ کے مطابق معاوضہ دیا جائے تاکہ آبادگاروں کی حوصلہ افزائی ہو۔

وزیر خوراک نے کہا کہ مجموعی ہدف کو پورا کرنے لے لئے خریداری کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے، گندم کی خریداری کا 973,900 میٹرک ٹن کے مجموعی ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ کل تک 1,061.600 میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے۔گندم کی امدادی قیمت 3,500 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کی گئی ہے،اجلاس میں بریفنگ

سندھ گندم آبادگار سپورٹ پروگرام میں شامل چھوٹے کاشتکاروں سے گندم خریداری جاری ہے۔ضلع جامشورو میں 23,150 میٹرک ٹن ہدف، ابتک 450 میٹرک ٹن گندم خرید کی گئی۔عمرکوٹ میں 122.60، بدین 74.40، سانگھڑ 63.10 اور میرپورخاص 45.50 میٹرک ٹن گندم خریداری ہوئی ہے۔ٹھٹو میں 34، ٹنڈو محمد خان 35، حیدرآباد 28 اور نوشہروفیروز 34 میں درمیانی سطح کی خریداری رپورٹ ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گندم کی خریداری میں کسی قسم کی سست روی برداشت نہیں کی جائے گی، محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر خریداری تیز کرے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت۔تمام اضلاع اپنے نظام کو فعال بنائیں اور بلا تاخیر ہدف حاصل کریں۔کم کارکردگی والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے گندم خریداری کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی پر زور دیا ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں