
عالمی معیار کی جی ایف ایس ونڈر سٹی کالونی میں صحافیوں کو آسان اقساط اور 25 فی صد رعائتی قیمت پر پلاٹ دئے جائیں گے، چیف ایگزیکٹیو جی ایف ایس گروپ عرفان واحد اور صدر پریس کلب ملتان شکیل انجم نے معاہدے پر دستخط کردئے۔

ملتان: پاکستان کے مایہ ناز بلڈرز گروپ GFS سیون ونڈر سٹی اور پریس کلب ملتان کے صحافیوں کے مابین معاہدہ طے پا گیا،ملتان کے صحافیوں کو عالمی معیار کی جی ایف ایس ونڈر سٹی کالونی میں آسان اقساط اور 25 فی صد رعائتی قیمت پر پلاٹ دئے جائیں گے،پریس کلب ملتان سے تعلق رکھنے والے تمام افراد اس سہولت کو حاصل کرسکیں گے۔

سی ای او جی ایف ایس گروپ عرفان واحد اور صدر پریس کلب ملتان شکیل انجم نے معاہدے پر دستخط کئے،ایم او یو پر دستخط کی تقریب جی ایف ایس آفس ماڈل ٹاون ملتان میں ہوئی اس موقع پر پریس کلب ملتان کے کوارڈینٹر سینئر صحافی طاہر خان جبکہ پروجیکٹ مینیجر جی ایف ایس ابوبکر شیروانی، کنٹری ہیڈ معین اختر، سی ای او ایڈ پلس خرم جافرانی بھی موجود تھے.

بہاولپور روڈ بلی والہ انٹر چینج کے قریب عالمی معیار کی اس کالونی کا جلد ہی افتتاح ہونے والا ہے اس معاہدے سے صحافی اپنے اہل خانہ کے لئے آسان اقساط اور رعائتی قیمت میں اپنے رہنے کے لئے ایک بہترین سوسائٹی میں پلاٹ حاصل کرسکیں گے۔