
گلوکارہ فائزہ علی کے شوہر عبدالحمید ابڑو کی پہلے بیوی اپنے خاوند کی تلاش میں سوشل میڈیا پرآگئیں
سندھ کی معروف گلوکارہ فائزہ علی کے شوہر عبدالحمید ابڑو کی پہلے بیوی شوہر کی تلاش میں سوشل میڈیا پر آگئیں۔
کمشنر ایف بی آر عبدالحمید ابڑو کی پہلے بیوی نادیہ ابڑو مھران یونیورسٹی سے انجنیئرنگ اور لنڈن سے ایم ای کی ڈگری یافتہ ہیں۔
نادیہ ابڑونے وڈیو بیان میں شائستہ انداز کہا کہ یہ وڈیو کمشنر عبدالحمید ابڑو کے لیئے ہے، اور انہوں نے ایک وڈیو کلب بھی شیئر کردی۔
نادیہ ابڑو نے کہا کہ میری بیٹی فادرس ڈی پر اپنے والد کمشنر ایف بی آر عبدالحمید ابڑو کا انتظار کرتی رہیں مگر وہ نہیں آئے۔
انہوں نے اپنے شوہر عبدالحمید ابڑو سے مخاطت ہوکر کہا کہ آپ کے پاس وقت بھی ہے مگر اپنی بیٹی کو رمضان المبارک کے بعد دیکھنے بھی نہیں آئے اور آپ فون بھی اٹینڈ نہیں کرتے۔
نادیہ ابڑو نے دوسری وڈیو کلب بھی شیئر کی اور کہا کہ ہماری شادی کو 21 سال گذر چکے ہیں اور ہماری بیٹی 15 سال کی ہے، آپ گلشن حدید اور ڈی ایچ اے میں آتے ہیں مگر ہمارے لیئے آپ کے پاس وقت نہیں، امید ہے کہ اس وڈیو کو پازیٹو لیاجائے گا۔