پنجاب میں کم عمری کی شادی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب میں کم عمری کی شادی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، نیا آرڈیننس پنجاب اسمبلی پہنچ گیا۔
چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس پنجاب اسمبلی اجلاس میں آج پیش ہوگا
آرڈیننس کے مطابق 18 سال سے زائد عمر شخص کے کم عمر لڑکی سے نکاح پر کم از کم 2 سال قید ہوگی، کم عمری کی شادی میں ملوث بالغ شخص کو 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ نکاح رجسٹرار کو کم عمر شادی رجسٹر کرنے پر ایک سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ ہوگا۔
کم عمر کے ساتھ رہائش یا تعلقات کو چائلڈ ابیوز قرار دی گئی ہے، جس پر 5 سے 7 سال قید اور کم از کم 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
