صوبائی محتسب سندھ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ وفد کی ملاقات

صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ وفد کی ملاقات

صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات شامل تھے۔

وفد کی پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے اسٹریکچر و آپریشنل سرگرمیوں سے متعلق شرکاء تفصیلی بریفنگ

صوبائی محتسب سندھ نے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی نوجوان، طلباء و طالبات کے لیے کاوشوں کو سراہا

محمد سہیل راجپوت نے صوبائی محتسب سندھ کے دفتر، اغراض و مقاصد، شکایت کے اندراج و طریقۂ حل کے بارے میں آگاہ کیا

محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ صوبائی محتسب سندھ سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات کو مفت اور قلیل مدت میں حل کرتا ہے،عوامی آگاہی کے لیے میڈیا، سوشل میڈیا، ویب سائیٹ، کھلی کچہریوں، ایمبیسڈر پروگرامز و سماجی اداروں کی خدمات استعمال کررہے ہیں۔پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کا صوبائی محتسب سندھ دفتر کے ساتھ اشتراک مزید عوامی آگاہی کا باعث بنے گا۔مشترکہ کاوشوں سے بہت سے مسائل کا سدباب کیا جاسکتا ہے۔

ملاقات میں سیکریٹری صوبائی محتسب سندھ سید جنید احمد، رجسٹرار مسعود عشرت، ایڈوائزر ریحانہ جی علی میمن، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن امداد حسین صدیقی و دیگر شریک

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں