عازمین حج کے لیے بائیومیٹرک کرانے کا آج آخری روز ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امورکاکہنا ہےکہ بائیومیٹرک نہ کرانے والے عازمین اس برس حج نہیں کرسکیں گے.
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق موبائل ایپ سعودی ویزا بائیوکےذریعےگھربیٹھےبائیومیٹرک کرائی جاسکتی ہے،عازمین حج کی سہولت کےلیے تاشیرسینٹرز بھی آج شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔
وزارت مذہبی امور کےمطابق رش سےبچنے کے لیےسعودی ویزا بائیو ایپ سے ہی فنگر پرنٹس مکمل کریں، بائیو میٹرک کرائے بغیرپاسپورٹ پر حج ویزا نہیں لگےگا
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 80 برس سے زائد عمر کے عازمین حج بائیومیٹرک سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے،سعودی وزارت حج نے ضعیف حجاج کو استثنیٰ دیا۔
