کشمیر جلد  آزادی کی نئی صبح دیکھےگا: فیلڈ مارشل

کشمیر جلد  آزادی کی نئی صبح دیکھےگا: فیلڈ مارشل

سربراہ پاک فوج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ کشمیر جلد  آزادی کی نئی صبح دیکھےگا جو اہل کشمیر کی  اجتماعی خواہش  اور مقدر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا اور جموں وکشمیر  یادگار شہدا  پر حاضری دی اور  پھول رکھے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کشمیرتحریک کے شہدا کی بہادری اوربے لوث قربانیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے اگلی صفوں کا بھی دورہ کیا اور  وہاں تعینات  جوانوں سے ملاقات کی اور  ان کے حوصلے اور فرض شناسی کو سراہا۔ انہوں نے دورے کے دوران آپریشنل تیاریوں اور  ہرسطح  پر ہم آہنگی برقرار  رکھنے پر  زور دیا۔فیلڈ مارشل نےکشمیر میں تعینات  افسران اور جوانوں کےجذبے، پیشہ ورانہ معیار اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ بھارت کی ریاستی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف  ورزیاں کشمیریوں کے حوصلے نہیں توڑسکی

آئی ایس پی آر کے مطابق  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہندوتوا پرمبنی پالیسیوں کے باوجود کشمیری عوام کی جدوجہد مزید مضبوط ہوئی ہے۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھےگا،کشمیرجلد آزادی کی نئی صبح دیکھےگا جو اہل کشمیرکی اجتماعی خواہش اور مقدر ہے، پاکستان عالمی فورمزپرکشمیرکا مقدمہ بھرپورطریقے سے اٹھاتا  رہےگا۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ مشکل آپریشنل حالات کے باوجود فوج کا بلند حوصلہ قابل تحسین ہے، کسی بھی دشمنانہ قدم کا فوری، مؤثر اوربھرپورجواب دیا جائےگا، پاکستان کی مسلح افواج روایتی اور ہائبرڈ  دونوں طرح کے خطرات سے نمٹنےکے لیے مکمل طورپر تیار ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں