گل پلازہ سانحے پر سی ایم سندھ اور میئر کراچی کو استعیفیٰ دینا چاہیے تھا: منعم ظفر
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ گل پلازہ سانحے بلاول بھٹو زرداری کے سندھ وژن کو بھی جلاکر خاک کردیا ہے۔ آگ لگنے کے بعد جو صورتحال سامنے آئی ہے اس نے یہ بیات عیان کردی ہے کہ صوبائی یا وفاقی ادارہ ہو اس کی ناکام ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کے ہوتے ہوئے بھی پانچھ روز گذرنے کے باوجود لوگوں کو نہیں نکالا جا سکا۔ اتنے بڑے شہر میں 60 فائر ڈینڈر ہیں جس میں سے 18 سے بیس 20 وہ فائر ڈینڈر ہیں جو فعال نہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ سی ایم سندھ 18 گھنٹے اور میئر کراچی 23 گھنٹے کے بعد پہنچے،صوبائی حکومت سکیورٹی رسک بن چکی ہے، آر جے مال اور دیگر مقامات پر آگ لگتی رہے مگر اداروں نے کچھ بھی نہیں کیا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کیا کررہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ عمارتوں کے اندر فائر الارم نہیں، 75 سے 80 فیصد عمارتیں ایسی ہیں جن میں کوئی سسٹم نہیں، صرف معافی مانگنے سے معاملہ نہیں چلے گا۔ سی ایم سندھ اور میئر کراچی کو اس واقعے پر استعیفیٰ دینا چاہیا تھا۔
