کراچی میں بڑے پلازوں کی انشورنس کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ

کراچی میں بڑے پلازوں کی انشورنس کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ

کراچی:وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی اپنے وفد کے ہمراہ ملاقاتہ ہوئی

وفد میں چیف ایگزیکٹو ٹی ڈی اے پی فیض احمد، سی ای او اسٹیٹ لائف انشورنس شعیب جاوید، سی ای او این آئی سی ایل فرمان زرقون اور سیکریٹری ٹی ڈی اے پی شہریار تاج شامل

ملاقات میں وزیر صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو، معاون خصوصی قاسم نوید، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی بھی شریک تھے۔

اجلاس میں گل پلازہ سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا گیا۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کراچی میں گل پلازہ جیسے بڑے منصوبوں کی عمارتوں کی انشورنس ہونی چاہیے۔

وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ اگر عمارتیں انشورڈ ہوں گی تو ان کی باقاعدہ انسپیکشن بھی ہوتی رہے گی، انسپیکشن کے عمل سے بڑے حادثات سے بچاؤ ممکن ہو سکے گا۔

اجلاس میں بڑے پلازوں کی انشورنس کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ

کمرشل اور رہائشی عمارتوں کی انشورنس کے لیے قانون سازی کی تجویز پر اتفاق بھی کیا گیا۔

اجلاس میں زراعت، لائیو اسٹاک، ماربل سٹی اور انشورنس کے شعبوں کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان میں فصلوں کی انشورنس کا تصور موجود نہیں تھا، فصلوں کی انشورنس کرنے کے لیئے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ فصلوں کی فنانسنگ اور انشورنس انتہائی ضروری ہیں، فصلوں کی فنانسنگ کے بغیر ہاری بہتر پیداوار حاصل نہیں کر سکتا۔سندھ حکومت زرعی صنعت کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں