کراچی میں جلسے کی اجازت تحریری طور پر نہیں دی گئی: سہیل آفریدی

کراچی میں جلسے کی اجازت تحریری طور پر نہیں دی گئی: سہیل آفریدی

کراچی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی ایئرپورٹ پہنچے جہاں صوبائی وزیر سعید غنی نے اجرک اور ٹوپی پہناکر ان کا استقبال کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں ایئرپورٹ پہنچ گئے جس کے بعد سہیل آفریدی پی ٹی آئی رہنماؤں حلیم عادل شیخ، گوہر خٹک اور دیگر کے ہمراہ جناح گراؤنڈ پہنچے جہاں سے وہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کراچی پریس کلب پہنچے۔

کے پی کے کے وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی نے میٹ دی پریس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کراچی والوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، یہی وجہ ہے کہ ایئرپورٹ سے کراچی پریس کلب پہنچنے میں 6 گھنٹے لگے۔ یہاں آنے کا مقصد عمران کے پیغام کے مطابق سڑکوں پر تحریک چلانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پنجاب حکومت کا رویہ بالکل بھی اچھا نہیں تھا۔ ہم جہاں بھی گئے بازار بند تھے۔ سندھ حکومت نے ہمیں آنے کی دعوت دی تھی اور جلسے کی اجازت کی بات ہوئی تھی مگر تحریری طور پر اجازت نہیں دی گئی۔حالانکہ ہم نے تمام تقاضے پورے کیے ہیں۔ ہم اتوار کی شام 4 بجے جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ کراچی میں یہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا۔ ہمارے قائد نے آئین و قانون کی بحالی، طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ قانون ختم کرنے اور حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد شروع کی تھی۔ وہ آج جیل میں ہے، اس کی بیوی اور بہنیں بھی جیل میں ہیں۔ میرا لیڈر ایک سال سے اپنے دوستوں سے نہیں ملا۔ اسے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں