پمپنگ کی بندش کے باعث کراچی کو 60 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا:ترجمان

پمپنگ کی بندش کے باعث کراچی کو 60 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا:ترجمان

کراچی: KWSSIP کے تحت اولڈ پپری مین پر بچھائی گئی نئی لائن کو موجودہ نظام سے منسلک کرنے کا منصوبہ

ترجمان  کے مطابق نئی لائن کو موجودہ واٹر نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا عمل کل سے شروع ہوگا، منصوبے پر کام 10 جنوری بروز ہفتہ سے شروع کیا جائے گا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کراچی: منصوبے پر جاری کام 13 جنوری بروز منگل تک مکمل کیا جائے گا۔منصوبے کا مجموعی دورانیہ 96 گھنٹے مقرر کیا گیا ہے۔کراچی: لائن کو فعال بنانے کے لیے موجودہ نظام سے منسلک اور جدید والوز نصب کیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے لیے اولڈ پپری پمپنگ اسٹیشن کو 96 گھنٹوں کے لیے بند رکھا جائے گا، ترجماناولڈ پپری پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی، نئی پپری پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ ملیر، شاہ فیصل اور ماڈل زون ٹاؤن کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر رہے گی۔ایس پی ایل اور پی آئی اے میں بھی پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔کراچی: کام کے دوران لانڈھی اور شیرپاؤ ہائیڈرنٹس بند رہیں گے۔ پمپنگ کی بندش کے باعث شہر کو 60 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں