شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کے موقع پر بلدیہ ٹاؤن میں پروقار تقریب منعقد

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کے موقع پر بلدیہ ٹاؤن میں پروقار تقریب منعقد

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ کیماڑی کے زیراہتمام قائدِ عوام، بانیٔ پاکستان پیپلزپارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کے موقع پر بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 9 میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر سید وقار مہدی، جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن روف ناگوری، پی پی پی سندھ کو آرڈینیشن سیکریڑی نعمان شیخ، جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ کیماڑی حبیب جدون، سیکریٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ کیماڑی سید افتخار حسین شاہ، پیپلز یوتھ کراچی کے جنرل سیکریٹری حیدر خان سمیت ڈسٹرکٹ کیماڑی کے تمام عہدیداران، سٹی ایریاز، یوسیز، وارڈز اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران بانیٔ پاکستان پیپلزپارٹی قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹوؒ کی 98ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی جمہوری جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں