میئر کراچی نے میگا انفرااسٹرکچر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا دیا

میئر کراچی نے میگا انفرااسٹرکچر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا دیا

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے حب ریور روڈ تا طوری بنگش روڈ اتحاد ٹاؤن کی بحالی کے میگا انفرااسٹرکچر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا دیا۔

اس موقع پر سٹی کونسل کے اراکین،منتخب نمائندے اور علاقہ مکین کی بڑی تعداد موجود ہے۔

حب ریور روڈ تا طوری بنگش روڈ اتحاد ٹاؤن کی بحالی کے لئے 80 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔حب ریور روڈ کو ڈوئل کیرج وے میں تبدیل کیا جائے گا۔12 ہزار 500 فٹ طویل ڈوئل کیرج وے کی تعمیر ضلع غربی میں ٹریفک مسائل کے حل کی جانب اہم قدم ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حب ریور روڈ منصوبے میں 8 ہزار فٹ جدید ڈرینیج سسٹم شامل کیا گیا ہے۔ نکاسی آب کی بہتری کے لیے 21 ہزار فٹ سے زائد RCC پائپ لائن بچھائی جائے گی۔منصوبہ مکمل ہونے سے علاقے میں سیلابی صورتحال کا خاتمہ ہوگا۔حب ریور روڈ پر100 اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ طوری بنگش کی اندرونی گلیوں میں پیور بلاکس بچھائے جا رہے ہیں۔ کچی آبادیوں میں پیور بلاکس پائیدار ترقی کی علامت ہیں۔ شہر کی کچی آبادیوں کو جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ طوری بنگش میں گلیوں کی بحالی سے عوام کو بہتر سہولتیں ملیں گی۔ضلع غربی میں سڑکوں اور گلیوں کی بحالی سے معیارِ زندگی بہتر ہوگا۔شہری ترقی کے لیے جدید اور پائیدار انفراسٹرکچر ناگزیر ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی عوامی فلاح کے منصوبے بلا تفریق جاری رکھے گی۔

میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کچی آبادیوں کو مستقل بنیادوں پر ترقی کے دھارے میں لا رہے ہیں۔کراچی کے ہر ٹاؤن میں ترقیاتی کام یکساں رفتار سے جاری ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں