کشمیری عوام کو حقِ خود ارادیت ملنا چاہیے: میئر کراچی
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یومِ حقِ خود ارادیتِ کشمیر پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قرارداد کے مطابق حقِ خود ارادیت ملنا چاہیے، 5 جنوری 1949 کی قرارداد آج بھی عالمی ضمیر سے سوال کر رہی ہے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی حق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے،اقوامِ متحدہ کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔
میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل آزاد اور شفاف رائے شماری میں ہے۔ظلم و جبر کشمیری عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔کراچی سمیت پورا پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔حقِ خود ارادیت کشمیری عوام کا قانونی اور اخلاقی حق ہے۔
