اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے کی ٹیم کا چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن کے ہمراہ مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے کی ٹیم کا چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن کے ہمراہ مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

کراچی: اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے UN-Habitat کی ٹیم نے چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی کے ہمراہ منگھوپیر ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر  میونسپل کمشنر احمد یار ، جاوید بروھی  UN-Habitat کی ٹیم میں شامل محترمہ سعدیہ، ریحان بھائی اور سراج بھائی  ان کے ہمراہ تھے ۔ یہ  UN-Habitat کی  ٹیم کا منگھوپیر ٹاؤن کا دوسرا دورہ تھا، جس کا مقصد پسماندہ علاقوں میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا جامع جائزہ لینا اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مزید وسعت دینا تھا۔

اس سے قبل UN-Habitat کی ٹیم نے پختون آباد کا دورہ کیا تھا، جہاں چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی کی قیادت میں پبلک UN-Habitat کے تعاون سے  ایک ترقیاتی اسکیم دی گئی تھی ، جس پر عملی کام تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ مذکورہ اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد UN-Habitat نے اپنے دوسرے دورے کے دوران خیرآباد میں ایک نئی ترقیاتی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، شہری مسائل کے حل اور عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری متوقع ہے۔

دورے کے موقع پر چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے UN-Habitat کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نہایت خلوص، سنجیدگی اور عملی جذبے کے ساتھ پسماندہ علاقوں میں کام کر رہا ہے اور وہاں ان بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے جو عوام کا بنیادی حق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منگھوپیر ٹاؤن انتظامیہ بھی عوامی خدمت کے اس مشن میں دن رات مصروفِ عمل ہے اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو درپیش مشکلات کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن نے اس موقع پر UN-Habitat کی ٹیم کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک پیش کی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ منگھوپیر ٹاؤن میں پسماندگی کے خاتمے، ترقیاتی عمل کی رفتار تیز کرنے اور عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، جس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سمیت تمام مؤثر اور دستیاب ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس موقع پر UN-Habitat کی ٹیم   نے منگھوپیر ٹاؤن میں چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی قیادت میں جاری ترقیاتی اقدامات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ UN-Habitat آئندہ بھی منگھوپیر ٹاؤن میں شہری ترقی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

علاقہ مکینوں نے بھی UN-Habitat اور منگھوپیر ٹاؤن انتظامیہ کے اس مشترکہ اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان ترقیاتی اسکیموں کے ذریعے منگھوپیر ٹاؤن کے پسماندہ علاقوں میں نمایاں بہتری آئے گی اور عوامی مسائل میں واضح کمی واقع ہوگی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں