ایک اور ائیرلائن کو پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت
پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر کے لیے ایک اور اچھی خبر سامنے آئی ہے.
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کی نارس اٹلانٹک ائیرلائن کو پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔
نارس اٹلانٹک ائیرلائن ابتدائی طور پر لندن سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے لیے فضائی آپریشن چلائے گی
ائیرلائن مانچیسٹر اور برمنگھم اسٹیشنز سے بھی پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
برطانیہ کی برٹش ائیر پہلے ہی پاکستان کے لیے فضائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے
نارس اٹلانٹک برطانیہ کی دوسری ائیرلائن ہوگی جو پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں چلائے گی۔
