نیورو اسپائنل اینڈ کینسر کیئر انسٹیٹیوٹ میں ورلڈبرین ٹیومر ڈے کی تقریب کا انعقاد

کراچی: نیورو اسپائنل اینڈ کینسر کیئر انسٹیٹیوٹ میں ورلڈبرین ٹیومر ڈے کی تقریب کا انعقاد یہ ادارہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار محمد ہاشم کی سربراہی میں اپنے خدمات انجام دے رہا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر اورنگزیب کنسلٹنٹ نیورو سرجن نے نیورواسپائنلز اینڈ کینسر کیئر انسٹیٹیوٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں روز تقریباً3سے4 مریض آتے ہیں اور ہمارے ہاں جدید ترین مشینوں پر اس کا علاج کیا جاتا ہے۔ہمارے ہاں کراچی بلکہ پورے پاکستان کے ساتھ ساتھ باہر ممالک افغانستان اور دیگر ممالک سے بھی لوگ علاج کےلئے آتے ہیں۔ہمارے پاس جدید ترین اورایڈوانس ایکوئپمنٹ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بیماری کی3اسٹیج ہوتے ہیں۔پرائمری،سیکنڈری اور فائنل اسٹیج ہوتے ہیں لیکن بہت سے لوگ ہمارے پاس آخری اسٹیج میں آتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ کوشش کرتے ہیں تعویز دم وغیرہ سے علاج کرتے ہیں۔باہر کے ممالک میں لوگ جلدی ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہیں۔ہمارے پاس زیادہ تر آخری اسٹیج میں آتے ہیں۔یہ بیماری بچپن میں بھی ہو جاتی ہے۔خصوصی طور پر بچوں میں ہو جاتی ہے ۔کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک جنریشن میں نہ ہو آنے والی جنریشن میں پایا جاتا ہو۔اس بیماری کا تعلق مقررہ وقت سے بھی ہے ۔ٹیومر جو جوانی میں ہو جاتا ہے اس کو عام لفظوں میں رسولی کہتے ہیں۔کمزوری/نظر کی کمزوری/ سر میں مسلسل درد رہنا اور جھٹکے آنا۔ جب ایسا ہو تو لوگوں کو میڈیکل علاج کی طرف آنا چاہیے اور ڈاکٹرز کو چیک کروانا چاہیے۔بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ دوبارہ ہوتا ہے ۔ابھی اس پر ریسرچ کی جا رہی ہے کہ ٹیومر/رسولی دوبارہ نہ ہو اس حوالے سے یہ دن منایا جاتا ہے اورلوگوں میں آگہی و شعور پیدا کیا جاتا ہے۔

اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیومر/رسولی دوبارہ بھی ہوسکتا ہے ہم لیبارٹری میں بھی ٹیسٹ کرواتے ہیں کہ یہ کون سے گریڈ ہے۔پہلے اور دوسرے گریڈ میں کوئی مسئلہ نہیں اس کو فالو اپ میں بھی رکھا جاتا ہے۔اسی طرح اگر گریڈ3 میں ہوتا ہے تو انہیں فوری علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ہم نے تقریباً15سالوں میں5000کیسوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔اس کی پھیلنے کی وجہ ریڈایشن ہے جو بہت بڑھ چکی ہے۔بڑھنے کی وجہ موبائل اور دیگر اشیاءکا استعمال ہے۔اس کی ایک اور وجہ یوریا کھاد کا استعمال بھی ہے۔یوریا کھاد کا زیادہ استعمال جو کہ ہمارے کھانوں میں ہوتا ہے ٹیومر/رسولی کے بڑھنے کی بڑی وجہ ہے۔ہمارے ہاں جدید مشینوںپر علاج کیا جاتا ہے۔ایسی مشینیں کراچی میں بہت کم اسپتالوں میں موجود ہیں۔ہمارے ہاں ایڈوانس مشینوں کی سہولت این سی سی آئی موجود ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں