الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دے دیا

 

 

شمالی امریکی ملک میکسیکو میں امریکی سرحد کےقریب پناہ گزینوں کے کیمپ میں  آتشزدگی سے 37 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ  حادثہ امریکی سرحد کے قریب میکسیکو کے شہر ‘Ciudad Juarez’ میں پیش آیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ  حادثے میں 37 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 21 کے قریب زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے  پناہ گزینوں کے کیمپ میں آتشزدگی کی  وجہ نہیں بتائی گئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق کیمپ میں آگ سے متاثر ہونے والے افراد کی اکثریت کا تعلق وینزویلا سے ہے جو کہ امریکا میں داخل ہونےکے خواہش مند تھے۔

 

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں