صنم ماروی نے محمد احمد شاہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

صنم ماروی نے محمد احمد شاہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

ملک کی معروف گلوکارہ صنم ماروی نے ایک نجی ٹی وی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھر میں ہونے والے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

صنم ماروی نے کہا کہ جب میں وقت پر وہاں پہنچی اور 8 سے 9 بجے تک رابطہ کرنے کے باوجود انٹری نہیں دی گئی اور پورا ایک گھنٹا کنٹینرز کے پیچھے اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی رہی۔

صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے کہا کہ صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ کی "نان پروفیشنل ٹیم” نے بدکلامی کی۔

انہوں نے کہا کہ جب میں وہاں پہنچی تو مجھے کہا گیا کہ آپ وقت پر نہیں پہنچیں، اور انہوں نے ہاتھ سے ہٹنے کا اشارہ کیا جو مجھے ناگوار گزرا، جس پر میں نے ان سے کہا کہ آپ آرٹسٹ کے ساتھ بدسلوکی نہیں کرسکتے۔

صنم ماروی نے کہا کہ میں سید حبیب اللہ شاہ اور سید ذوالفقار علی شاہ کے حکم پر گئی تھی اور میں خاموش رہی۔

صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے کہا کہ میری پاس اسکرین شارٹ ثبوت ہیں، سید محمد احمد شاہ سے پانچھ دن کے اندر معافی نہ مانگی تو پھر 5 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا جائے  گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں