حیدرآباد میں جشن آزادی معرکہ حق کے سلسلے میں گرینڈ میوزیکل ایونٹ کا انعقاد

حیدرآباد میں جشن آزادی معرکہ حق کے سلسلے میں گرینڈ میوزیکل ایونٹ کا انعقاد

حیدرآباد: سندھ حکومت کی طرف جشن آزادی معرکہ حق کے سلسلے میں حیدرآباد رانی باغ میں گرینڈ میوزیکل ایونٹ کا انعقاد

صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ، وزیر آبپاشی جام خان شورو کی گرینڈ میوزیکل ایونٹ میں شرکت،میئر حیدرآباد کاشف خان شورو، ایم این اے طارق حسین شاہ جاموٹ، معاون خصوصی عبدالجبار خان بھی شریک، صدر آرٹس کونسل احمد شاہ بھی میوزیکل ایونٹ میں موجود تھے

عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان سمیت صنم ماروری، کیفے خلیل اور دیگر نامور گلوکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔

صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کا حیدرآباد گرینڈ فیسٹیول سے خطاب میں کہا کہ آپ سب کو جشن آزادی مبارک ہو،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی طرف سے بھی حیدرآباد کو جشن آزادی مبارک

سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی فورم پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا،ہماری افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ایسے پروگرامز عوام کیلئے ہم منعقد کرے رہیں گے۔آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ کو شاندار پروگرام پر خراج پیش کرتا ہوں۔سندھ حکومت اس بار جشن آزادی کی خوشیاں عوام کیساتھ منارہی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں