پاک ونڈر گراؤنڈ کی تنظیمِ نو اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں:ظہیر احمد

پاک ونڈر گراؤنڈ کی تنظیمِ نو اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں:ظہیر احمد

کراچی:  چیئرمین ناظم آباد ٹاون سیدمحمد مظفر کی ہدایت پر ڈائریکٹرایڈمن ظہیر احمد کی سربراہی میں فوکل پرسن کلک عثمان غنی کا انجینئر کلک اقبال حمید کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر01 پاک ونڈر گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ فوکل پرسن کلک عثمان غنی نے انجینئر کلک اقبال حمید کو پاک ونڈر گراؤنڈ کی فوری بحالی اور تعمیراتی کاموں معائنہ کرایا۔اس موقع پر یوسی چیئرمینز،وائس چیئرمینزودیگر بلدیاتی افسران بھی موجود ہیں پارک کی تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی، اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا گیا۔

فوکل پرسن کلک عثمان غنی نے پارک میں بچوں کے جھولوں کی تنصیب اور تفریحی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے انجینئر کلک اقبال حمید کو آگاہ کیا۔ ڈائریکٹرایڈمن ظہیر احمد نے کہا کہ عوامی تفریحی مقامات کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

پاک ونڈر گراؤنڈ کی تنظیمِ نو اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ فوکل پرسن کلک عثمان غنی نے کہاہماری کوشش ہے کہ عوام کو خوشگوار ماحول اور صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کئے جایئں گے،تاکہ بچوں، بزرگوں اور فیملیوں کو ایک خوشگوار ماحول میسر آ سکے، فوکل پرسن کلک عثمان غنی نے مزیدکہاہم چیئرمین ناظم آباد ٹاون سیدمحمد مظفر کی ہدایت پر اہلیان ناظم آباد کو خوشگوار اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

واضع رہے کہ چیئرمین سیدمحمد مظفر کی ہدایت پر محکمہ باغات کا عملہ مرحلہ وار ناظم آباد ٹاون کے پارکس کی بحالی کے لئے شب وروز مصروٖف ہے۔اس سلسلے میں ناظم آباد ٹاون کے مختلف پارکس میں کام جاری ہیں، جن میں جاگنگ ٹریک، بچوں کے لئے جھولے، مونومنٹ، بینچوں کی مرمت، نئی بینچوں کی تنصیب، کینوپی کے کام جاری ہیں۔                                          علاقہ مکینوں نے چیئرمین کی کاوشوں کو سراہا اور پارک کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں