کورنگی ٹاون میں جشن آزادی معرکہ حق بائیک ریلی کا انعقاد

کورنگی ٹاون میں جشن آزادی معرکہ حق بائیک ریلی کا انعقاد

کراچی: چیئر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ  کی زیر قیادت کورنگی  ٹاون میں 14 اگست و معرکہ حق کے حوالے سے مختلف تقریبات کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے

کورنگی ٹاون میں  یہ تقریبات انتہائی جوش و خروش اور حب الوطنی اور ایثار وجذبہ سے منائی جارہی ہیں اس حوالے سے کورنگی ٹاون کے مرکزی دفتر میں ایک بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا

اس موقع پرانکے ہمراہ اراکین کونسل یو سی چئیر مین وائس چئیر مین افسران وملازمین اور دیگر بھی موجود تھےبائیک ریلی جو کہ کورنگی ٹاون  دفتر سے  ہوتی ہوئی قیوم آباد پر اختتام پزیر ہوئی کورنگی ٹاون کی فضاء پاک فوج زندہ باد ، پاکستان زندہ باد کے نعروں اور قومی ترانوں  سے گونج اٹھی

ریلی کے تمام شرکا کا جذبہ حب الوطنی اور وطن سے محبت کا اظہار قابل دید تھا

چیئر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمارے آباوُ اجداد کی بے پناہ قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ہم ایک آزاد ملک اور آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں اور ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں ایک ایسی پیشہ ور فوج اور انکی قیادت ملی ہے کہ جسکی مہارت اور ہمت کی دنیا معتقد ہے آج  ہم اور تمام اہل وطن اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کرتے ہیں اور احد کرتے ہیں کہ اپنے پاک وطن  کی بقا کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں