کراچی: صوبائی وزراء کا فریئر ہال کا دورہ
صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، سید ذوالفقار علی شاہ، سعید غنی نے فیریئر ہال کا دورہ کیا،
صوبائی وزراء نے فیریئر ہال میں موجود لائبریری میں کتب کا معائنہ کیا،
صوبائی وزراء نے فیریئر ہال میں موجود طلباء سے ملاقات کی۔
صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ جشن آزادی معرکہ حق کے سلسلے میں مختلف تقاریب منعقد کی جارہی ہیں،
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ہم نے اپنے سے بڑے ملک کو شکست دی۔قومی جذبے اتحاد کیساتھ ہم دشمن کا بھرپور مقابلہ کرسکتے ہیں۔