چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کا مختلف ڈسپنسریوں کا تفصیلی دورہ
چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے انڈس ہسپتال کے وفد کے ہمراہ کورنگی ٹاؤن کی مختلف ڈسپنسریوں کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کا مقصد کورنگی ٹاؤن میں موجود صحت کی سہولیات کا جائزہ لینا اور انہیں بہتر بنانا تھا۔
اس موقع پر چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ ٹی ایم سی کورنگی اور انڈس ہسپتال کے درمیان ایک باہمی اشتراک کے تحت کام شروع کیا جائے گا۔ اس اقدام کے ذریعے انڈس ہسپتال کی طبی مہارت اور وسائل کو استعمال کرتے ہوئے کورنگی ٹاؤن کی ڈسپنسریوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ اس اشتراک سے نہ صرف ڈسپنسریوں میں خدمات بہتر ہوں گی بلکہ مقامی آبادی کو معیاری طبی سہولیات بھی میسر آئیں گی۔
اس موقع پر چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ڈسپنسریوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ مریضوں کا بہتر علاج ممکن ہو سکے۔
چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے انڈس ہسپتال کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اشتراک کورنگی کے شہریوں کے لیے ایک مثبت تبدیلی کا باعث بنے گا۔
اس موقع پر چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو اور دیگر ٹی ایم سی کورنگی کے افسران بھی موجود تھے۔