میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا یومِ شہداء سندھ پولیس پر پیغام
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے پولیس کے جوان جان ہتھیلی پر رکھ کر میدان میں کھڑے ہیں۔پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے باعث آج کراچی سمیت پورے سندھ میں امن قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری سندھ پولیس پر فخر کرتے ہیں، اور شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔سندھ حکومت نے شہداء پیکیج اور مراعات میں نمایاں اضافہ کیا ہے، اور ہمیشہ شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی رہی ہے
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پولیس کے جوانوں کو سندھ حکومت کے تعاون سے معیاری علاج اور قانونی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔