آسٹریلیا میں دہائیوں بعد غیرمعمولی برفباری، نظامِ زندگی مفلوج
آسٹریلیا کے متعدد علاقوں میں دہائیوں بعد شدید اور غیرمعمولی برفباری نے نظامِ زندگی کو مفلوج کر دیا
ریاست نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنزلینڈ شدید برفباری سے متاثر ہوئے، جہاں کئی مقامات پر سڑکیں برف سے ڈھک گئیں
درجنوں گاڑیاں برف میں پھنس گئیں اور متعدد شاہراہوں پر ٹریفک مکمل طور پر جام ہو گیا۔
نیو ساؤتھ ویلز کے کئی علاقوں میں 16 انچ تک برف ریکارڈ کی گئی، جو 1980 کی دہائی کے وسط کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
اس شدید موسم کے نتیجے میں اب تک 1000 سے زائد ٹریفک حادثات رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔