سیپا کوڈیجیٹلائز کرنے جارہے ہیں،ہر انڈسٹری کو شناختی کوڈ جاری کرینگے:سیکریٹری ماحولیات

سیپا کوڈیجیٹلائز کرنے جارہے ہیں،ہر انڈسٹری کو شناختی کوڈ جاری کرینگے: سیکریٹری ماحولیات

سیکریٹری ماحولیات کی زیرصدارت چیلنجز اورآئندہ کی حکمت عملی سےمتعلق اجلاس

کراچی:سیکریٹری ماحولیات زبیر چناکی زیرصدارت سیپاکی کارکردگی،چیلنجز اورآئندہ کی حکمت عملی سےمتعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی جی سیپاوقارپھلپوٹو،ریجنل ڈائریکٹرز، ڈائریکٹر لیبارٹری وافسران نے شرکت کی۔

کیاسیپااپنی قانونی طاقت کے باوجود مؤثر کردار ادا کر رہی ہے؟سیکریٹری زبیر چنا کا اظہاربرہمی

سیکریٹری زبیر چنا نے سوال کیا کہ کیا سیپا کو درپیش مسائل اور سست روی کی بنیادی وجہ افسران کی نااہلی اور غیر سنجیدگی ہے؟ یومیہ معائنوں،سیمپلنگ اور قانونی کارروائی کے بغیر ماحولیاتی تحفظ ممکن ہے؟سیپا ایک بااختیار ادارہ ہے لیکن قانونی طاقت پر عملدرآمد کی شدید کمی ہے

دوران اجلاس سیکریٹری زبیر چنا نے کہا کہ ادارے کو فعال بنانے کے لیے افسران کو ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کرنا ہوں گی، روزانہ فیکٹریوں کامعائنہ،سیمپلنگ،لیبارٹری رپورٹنگ اورقانونی کارروائی ادارے کی بنیادی ذمہ داریاں ہیں، فیلڈ وزٹ کے لیے ٹیم  کی تشکیل ضروری،تکنیکی ماہر، کیمسٹ اور انسپکٹر شامل ہوں

سیکریٹری زبیر چنا نے مزید کہا کہ لیبارٹریز کام نہیں کرتی تو بند کردیں، جلد سیپا کوڈیجیٹلائز کرنے جارہے ہیں،ہر انڈسٹری کو شناختی کوڈ جاری کرینگے،موبائل ایپ کے ذریعے وزٹ، تصاویر، اور نان کمپلائنس کی تفصیلات ریکارڈ ہوں گی۔ریجن وائز سروے کے ذریعے صنعتی علاقوں کی نشاندہی کر کے مناسب افسران کو متعین کیا جائے گا،شکایات پر کارروائی کریں،کوئی افسر فیلڈ وزٹ یا قانونی کارروائی سے گریزکریگا تو کاروائی ہوگی۔

ڈائریکٹر ایڈمن کی سربراہی میں سینیارٹی لسٹ سے متعلق کمیٹی تشکیل,ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کی گئی۔

سیکریٹری زبیر چنا نے کہاکہ ایسا ماڈل بنائیں گے کہ ترقی کے لیے افسر کی کارکردگی کو بنیاد ریکھا جائے گا،غیر سنجیدہ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں