روہڑی میں دو خواتین سمیت تین ملزمان گرفتار،منشیات برآمد
صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
اے ای ٹی او روہڑی سرکل قمرالدین سیال کی سربراہی میں نارکوٹکس کنٹرول روہڑی سرکل نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی۔
سینٹرل جیل روڈ پر دوران تلاشی کار سے لاکھوں روپے مالیت کی 30 کلوگرام اعلی چرس برآمد کیا گیا جبکہ
کاروائی کے دوران دو خواتین سمیت تین ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت امداد حسین، فضیلت اور آسیہ کے نام سے ہوئی ہے،تینوں ملزمان نصیرآباد بلوچستان کے رہائشی ہیں
ابتدائی معلومات کے مطابق منشیات سکھر کے راستے بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی۔ملزمان کے قبضے سے برآمد منشیات اور ٹویوٹا جی ایل آئی کار نمبر APK-684 ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا