کراچی: جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے شاھراع بھٹو کو فضول پراجیکٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جلد نئی پارٹی کا اعلان کیا جائے گا۔
ستر کلفٹن میں لیاری بغدادی متاثرین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں بھی لیاری میں عمارت گری تھی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو متاثرین کے پاس ہمدردی کے لئے گئے تھے۔ حکومت کو چاہیے کہ متاثرین کی مدد کرے۔
جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل نہیں، میری کامیابی دیکھ کر الزامات لگائے جارہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کا کہنا تھا کہ ہر وڈیرہ ایک جیسہ نہیں، زرداری حکومت میں رکارڈ کرپشن ہو رہی ہے، 20 سال میں ایسا نظام بھی نہیں بنایا گیا جو سیلاب سے بچ سکیں۔
جونئیر ذوالفقار علی بھٹو نے کہا کہ تمام جلد ہم دیگر صوبوں کے بھی دورے کرینگے،اگر ریحام خان ہماری پارٹی میں آتی ہیں تو ہم اسے ویلکم کرینگے۔