صحافی امتیاز چانڈیو کا یوٹیوب چینل بند ہوگیا

معروف صحافی و ویلاگر امتیاز چانڈیو نے یوٹیوب کا سفر شروع کیا اور کم ہی عرصے میں لاکہوں فالوورز بنگئے۔

امتیاز چانڈیو نے اپنا یوٹیوب چینل بند ہونے کی خبر اپنے سوشل پلیٹ فارم فیس بوک اکاؤنٹ سے اپنے فالوورزکو دی۔

امتیازچانڈیو نے لکھا کہ:

بری خبر دوستو…

کبھی کبھی انسان کی اپنی ایک چھوٹی سی غلطی یا کسی کی بد نظری سب کچھ ختم کر دیتی ہے.

میں نے 3 سال دن رات محنت کی، پورے وقت کی نوکری کے باوجود یوٹیوب چینل کو بڑھایا.

مگر آج ایک غلطی نے سب کچھ چھین لیا ہے.

مجھے پتا ہے کچھ لوگ خوش ہوں گے، کچھ مذاق بھی اُڑائیں گے.

لیکن میں نے کسی کا برا نہیں سوچا، ہمیشہ اچھا کرنے کی کوشش کی.

شاید آج کے بعد آپ کو اس چینل پر ویڈیوز نہ مل سکیں.

اب تینوں چینلز کے ساتھ آگے کا راستہ بند ہو چکا ہے.

لیکن اللہ پاک ہر راستہ کھولتا ہے، اور مجھے اس پر بھروسہ ہے۔

اگر آپ واقعی میری محنت اور جذبے کو سمجھتے ہیں.

تو میرے نئے چینل کو سبسکرائب کریں۔

https://www.youtube.com/@imtiazchandiovlogs

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں