جامعات میں”معرکۂ حق،جشنِ آزادی” تقریبات بھرپور جوش و جذبے سے منانے کی ہدایت
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ کی جامعات کے وائس چانسلرز سے ملاقات کی
گورنر سندھ نے جامعات میں "معرکۂ حق، جشنِ آزادی” تقریبات بھرپور جوش و جذبے سے منانے کی ہدایت کی
وائس چانسلرز کو مختلف تقریبات کے انعقاد اور طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی
وائس چانسلرز کی جانب سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو جامعات میں "معرکۂ حق، جشنِ آزادی” تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جامعات میں تقاریب کے ذریعے نوجوانوں کو قومی جذبے اور یکجہتی کا پیغام دیا جائے،مایوسی کے خلاف شعور اجاگر کرنے اور مثبت سوچ کو مزید فروغ دینے کی ہدایت بھی کی۔