کراچی میں ایک اور موٹر سائیکل سوار کو ٹرک نے کچل دیا

کراچی میں ایک اور موٹر سائیکل سوار کو ٹرک نے کچل دیا

ملیر کے رسی ڈی گراؤنڈ کے قریب سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹرک نے موٹرسائیکل سوارکوکچل دیا، جس کے نتیجے میں شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا

واقعے کے بعد شہریوں نے ڈرائیورکوپکڑکرتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ٹرک کوآگ لگادی۔

پولیس کے مطابق ملیرآرسی ڈی گراؤنڈ کے قریب سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹرک رجسٹریشن نمبرسی 2110 نےموٹرسائیکل سوارکوکچل دیا جس کے نتیجےمیں موٹرسائیکل سوارموقع پرجاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار ٹرک ڈرائیورکوبھی طبی امداد دینے کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔  گرفتار ڈرائیور کی شناخت وارث کے نام سے کی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں